A Short Bio About Chichawatni City
ساہیوال سے تقریباً 40 کلومیٹر ملتان روڈ پر چیچہ وطنی شہر آباد ہے۔ تاریخ: چیچہ وطنی کے بارے میں دو روایات مشہور ہیں کہ ساتویں صدی میں راجا داہر نے اپنے والد مہا ر اجا ’چچ‘ کے نام سے چیچہ وطنی رکھا جبکہ دوسری روایت میں ہے کہ اس علاقے میں ایک ہندو خاندان آباد تھا مرد کا نام ’چیچہ‘ اور اس کی بیوی کا نام ’وطنی‘ تھا جس سے شہر کا نام چیچہ وطنی رکھا گیا۔چیچہ وطنی شہر بیسویں صدی کے آغاز میں آباد ہوا اور آج ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ نفوس پر مشتمل ہے۔ چھانگا مانگا جنگل کے بعد ملک کا دوسرے بڑا جنگل، کاسمیٹکس انڈسٹری اور ملک کی بڑی منڈی مویشیاں کے حوالے سے چیچہ وطنی الگ اور منفرد پہچان رکھتا ہے۔حدود اربعہ:ساہیوال سے مغرب کی جانب ملتان روڈ پر ساہیوال کی دوسری بڑی تحصیل چیچہ وطنی واقع ہے۔ چیچہ وطنی کے شمال میں دریائے راوی اور جنوب کی جانب بورے والا شہر آباد ہے۔ آبادی: 1998ء کی مردم شماری کے مطابق تحصیل چیچہ وطنی کی آبادی سات لاکھ 85 ہزار تین سو 57، شہری حدود میں آباد افراد کی تعداد 72 ہزار سات سو 21 تھی۔حالیہ ہونے والے انتخابات میں شہری حلقے کو 22 وارڈز اور دیہی علاقوں کو 42 یونین...